دنیا
Time 05 دسمبر ، 2022

انڈونیشیا کےصوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا

آتش فشاں پھٹنے کے بعد اس سے نکلنے والی راکھ 50 ہزار فٹ کی بلندی تک گئی— فوٹو: انڈونیشین میڈیا
آتش فشاں پھٹنے کے بعد اس سے نکلنے والی راکھ 50 ہزار فٹ کی بلندی تک گئی— فوٹو: انڈونیشین میڈیا

انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ سیمیرو پھٹ پڑا۔

خبرایجنسی کے مطابق آتش فشاں پہاڑ کے اطرف رہنے والے 2 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کردیا گیا ہے اور تمام رابطہ سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

آتش فشاں سے اخراج کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے شہریوں کو آتش فشاں کے اخراج کے مرکز سے 8 کلومیٹردور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد اس سے نکلنے والی راکھ 50 ہزار فٹ کی بلندی تک گئی۔

حکام نے علاقے میں دو ہفتوں کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور فضا میں پھیلی راکھ سے حفاظت کیلئے ماسک بھی تقسیم کیے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سرچ اورریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں جبکہ آتش فشاں کے اخراج کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔

اُدھر جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق آتش فشاں اخراج کےبعد سونامی کے امکان پرنظر رکھی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی مقام پر آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، 100 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :