دنیا
Time 05 دسمبر ، 2022

اسرائیلی صدرکا یو اے ای کا دورہ، اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے ابوظبی کے شاہی محل میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  شیخ محمد بن زاید سے ملاقات میں  آئزک ہرزوگ کا کہنا تھا کہ خطے میں 'امن کی مہم' میں متحدہ عرب امارات مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ابراہام معاہدے کے دو سال بعد ہمیں تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور معاہدے میں مزید ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ 2 سال قبل اگست میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیے  امن معاہدہ طے پایا تھا۔

معاہدے کے بعد امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے  تجارتی اور اقتصادی معاہدے کرنے کی منظوری دی تھی۔


مزید خبریں :