دنیا
Time 06 دسمبر ، 2022

شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے کونسے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی؟

فوٹو: اے ایف پی فائل
فوٹو: اے ایف پی فائل

شمالی کوریا نے والدین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے نام'Bomb'،' Gun' اور 'Satellite' جیسے حب الوطنی کی نشاندہی کرنے والے نام رکھیں۔

حکومت چاہتی ہے کہ شمالی کوریا کے بچے حب الوطنی اور عسکری پسندی کی عکاسی کرنے والے نام رکھیں جس سے جنوبی کوریا  اور ان کی ثقافت میں فرق آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں پیار بھرے نام رکھنے کے خلاف کریک ڈاؤن کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کی حکومت نے شہریوں کو  جنوبی کوریا کی طرح  زیادہ پیار بھرے نام جیسے کہ A Ri (پیارا) اور Su Mi (انتہائی خوبصورت)  رکھنے کی اجازت دی تھی۔

لیکن اب حکومت نے حکم دیا ہے کہ وہ اس قسم کے ناموں کے بجائے مزید محب وطن اور نظریاتی ماننے والوں کی نشاندہی کرنے والے نام رکھیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن چاہتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کے نام ایسے رکھیں جس میں final consonant(حروف کا ایک ایسا گروپ، عام طور پر دو یا تین جو لفظ کے آخر میں اپنی آواز نکالتے ہیں) شامل ہوں، مثال  Pok Il (bomb)، Ui Song (satellite)۔

 انہوں نے ان لوگوں کو جرمانے کی دھمکی دی ہے جو اس کی خلاف ورزی کریں گے، رپورٹس کے مطابق کم جونگ مانتے ہیں final consonant کے بغیر نام اینٹی سوشلسٹ ہوتے ہیں۔

دوسری جانب کچھ شہری شکایت کر رہے ہیں کہ حکام لوگوں کو  ملک کے مطلوبہ معیارکے مطابق اپنے نام تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایسے لوگ جن کے ناموں میں final consonant نہیں ہیں، ان کے پاس سال کے آخر تک  وقت ہے کہ وہ ریاست کے معیارپر پورا اترنے کے لیے ایسے نام رکھیں جس کے سیاسی معنی ہوں۔

مزید خبریں :