دنیا
Time 07 دسمبر ، 2022

مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں: نیڈ پرائس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ مذہبی آزادی سے متعلق معلومات اپنے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی حاصل کرتے ہیں، مذہبی آزادی کے حوالے سے بھارت سمیت تمام ممالک سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے، مذہبی آزادی اورانسانی حقوق کا احترام ہماری مشترکہ بنیادی اقدار اور جمہوریت کا حصہ ہیں۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکرٹری بلنکن نے حاصل شدہ حقائق میں فیصلہ کیا کہ بھارت کسی لسٹ میں شامل نہیں اس کے باوجود ان ایشوز پر بھارت سے گفتگو کرتے رہیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما کی امریکی سفیر سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام مختلف سیاسی فریقین اور عہدیداران سے ملتے رہتے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈونلڈ لو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینیئر اہلکار اور سیکرٹری برائے سینٹرل و ساؤتھ ایشیا ہیں۔

مزید خبریں :