پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

عمران خان یہ بھی تسلیم کرلیں کہ انہوں نے اسمبلی چھوڑ کر غلطی کی: احسن اقبال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے جہاں اتنی غلطیوں کا اعتراف کیا ہے وہاں یہ بھی تسلیم کرلیں کہ انہوں نے اسمبلی چھوڑ کر غلطی کی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو منفی سیاست ترک کرنی چاہیے، اسمبلیوں میں واپس آئیں اور انتخابی اصلاحات کے پیکیج پر کام کریں، تاکہ اگلے انتخابات میں تنازع پیدا نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں کم از کم 10سال کا استحکام چاہیے، سیاست میں ٹی ٹوئنٹی کو ترک کرکے ٹیسٹ کرکٹ والا ٹمپرامنٹ اپنانا ہوگا۔

مزید خبریں :