پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار

شہری گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن کی شکایات، سانس لینے میں دشواری میں مبتلا ہیں: طبی ماہرین/ فائل فوٹو
 شہری گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن کی شکایات، سانس لینے میں دشواری میں مبتلا ہیں: طبی ماہرین/ فائل فوٹو

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا  آج بھی پہلا نمبر ہے جس کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار  دیا گیا ہے۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ  کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انتہائی خراب فضائی معیار ہونے کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق شہری گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن کی شکایات، سانس لینے میں دشواری میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس کے امراض بھی بڑھ گئے ہیں۔

مزید خبریں :