پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

کسی اتحادی کی بات اچھی نہ لگے تو کارکن نظر انداز کریں: عمران خان

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں، لیکن اس اقدام سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی: چیئرمین پی ٹی آئی /فوٹوفائل
 ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں، لیکن اس اقدام سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی: چیئرمین پی ٹی آئی /فوٹوفائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ  کسی اتحادی کی بات اچھی نہ لگے تو کارکن نظر انداز کریں۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں لیکن اس اقدام سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ  کسی اتحادی کی بات اچھی نہ لگے تو کارکن نظر انداز کریں، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریاست قوم کو ووٹ کےذریعے اپنے مستقبل کے انتخاب کا موقع دے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنی ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنے پر شہباز شریف کی سرزنش پر پی ڈی ایم مافیا کے ذریعے سینٹورس مال کا سیل کیا جانا ظاہر کرتا ہےکہ گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے۔

مزید خبریں :