پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

فواد چو ہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بیان

کسی گروپ یا انفرادی شخص کی کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کی تصدیق نہیں کر سکتے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ—فوٹو: فائل
کسی گروپ یا انفرادی شخص کی کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کی تصدیق نہیں کر سکتے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چو ہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  امریکی حکام مختلف سیاسی فریقین اور عہدیداران سے ملتے رہتے ہیں۔

 فواد چوہدری کی ملاقات سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کسی گروپ یا انفرادی شخص کی کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے امریکی سفارت خانے میں ون آن ون ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، یہ معمول کی ملاقات تھی۔

مزید خبریں :