دنیا
Time 07 دسمبر ، 2022

امریکا میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف صحافی خاشقجی قتل کیس خارج

میرےہاتھ بائیڈن انتظامیہ کی حالیہ سفارشات کے باعث بندھے ہوئے ہیں: امریکی جج۔ فوٹو فائل
میرےہاتھ بائیڈن انتظامیہ کی حالیہ سفارشات کے باعث بندھے ہوئے ہیں: امریکی جج۔ فوٹو فائل

امریکی جج نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف جمال خاشقجی قتل کیس خارج کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کیس میں قابل بھروسہ الزامات کے باوجود استثنیٰ حاصل ہے، میرےہاتھ بائیڈن انتظامیہ کی حالیہ سفارشات کے باعث بندھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکیہ میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کیا گیا تھا اور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کو ان کی منگیتر نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کیس خارج کیے جانے کے بعد سعودی ولی عہد اب آزادانہ امریکا جا سکیں گے۔

مزید خبریں :