پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

نجی مال سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیر اعظم کو قطعی علم نہیں تھا: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہوئے واقعے کے بعد نجی سیل کرنے کا معاملہ اتفاقیہ ہے یا شاید انتظامیہ میں کسی نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بات کی ہو: وزیر داخلہ—فوٹو: فائل
وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہوئے واقعے کے بعد نجی سیل کرنے کا معاملہ اتفاقیہ ہے یا شاید انتظامیہ میں کسی نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بات کی ہو: وزیر داخلہ—فوٹو: فائل

وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد کے نجی مال کو سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیر اعظم شہباز شریف کو قطعی کوئی علم نہیں تھا ۔

رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب مال کے معاملے کا پتہ چلا تو شہباز شریف نے فوری مال ڈی سیل کرنے کے احکامات دیے۔

وزیر داخلہ کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہوئے واقعے کے بعد نجی مال سیل کرنے کا معاملہ اتفاقیہ ہے یا شاید انتظامیہ میں کسی نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بات کی ہو۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے جو بیانات دیے وہ بیان دینا کسی کو زیب نہیں دیتا، شہباز شریف خود کو حکمران کہلوانا پسند نہیں کرتے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کہا کہ حکومت کو ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کا ہیومن رائٹس کمیشن بھی ارشد شریف قتل کیس کو دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار تھا، ہمیں لگا کہ شاید سپریم کورٹ ہیومن راٹس کمیشن سے کوئی ڈائریکشن آئے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ایسے کیسز میں انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کرتی ہے جس کا فیصلہ ہو چکا، جے آئی ٹی میں قابل افسران رکھے جائیں گے، تمام ایجنسیز کے لوگ شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :