پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

’الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں‘

قوانین کے مطابق جو شخص قومی اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہ ہو پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا: سانق سیکرٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل
 قوانین کے مطابق جو شخص قومی اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہ ہو پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا: سانق سیکرٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا لہذا انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد کا کہنا تھا نواز شریف کو بھی نااہلی کے بعد پارٹی سربراہی سے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا خطرہ ہے، اگر وکلاء صحیح دلائل دیں تو ممکن ہے کہ معاملہ ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھ کرہی رائے دینی ہے، قوانین کے مطابق جو شخص قومی اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہ ہو پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں :