کھیل
Time 07 دسمبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

گزشتہ روز ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی تھی/فوٹوبشکریہ اے ایف پی
گزشتہ روز ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی تھی/فوٹوبشکریہ اے ایف پی

فیفا ورلڈکپ میں مراکش کے پہلی بار کوارٹرفائنل میں پہنچنے پر کھلاڑی جہاں سجدہ ریز ہوئے وہیں انھیں کہیں میدان میں فلسطین کا جھنڈا لہراتے تو کہیں اس جیت کو اللہ کا کمال قرار دیتے بھی دیکھا گیا۔

گزشتہ روز  ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی تھی۔

میچ کے بعد مراکشی کھلاڑیوں کو اسرائیلی فوج کے جبرو تشدد سہتے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر  وائرل ایک ویڈیو میں کھلاڑیوں کو جیت کو اللہ کا کمال قرار کرتے بھی دیکھا گیا۔


وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں کھلاڑیوں کو فلسطین کا جھنڈا لہراتے اور سجدہ ریز ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، اس دوران کھلاڑیوں کے علاوہ مداح بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے دیکھے گئے۔

واضح رہے کہ پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کرکے اللہ کا شکر بھی ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :