دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم

یہ فلم اکتوبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ
یہ فلم اکتوبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

جیو فلمز کی پیش کش، لاشاری فلمز اور انسائیکلومیڈیا کی شاہکار فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گوگل نے 2022 میں پاکستانی عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں اور ٹی وی شوز کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست کے مطابق پہلی بار ایک پاکستانی فلم کو گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔

اور یہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ہے جو پہلے ہی دنیا بھر میں بزنس کا ریکارڈ قائم کرچکی ہے اور اب پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

اس سے ہٹ کر پاکستانیوں کو سپر ہیروز فلموں یا ٹی وی شوز میں زیادہ دلچسپی رہی۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ٹی وی شو مس مارول تھا جس میں پاکستانی نژاد اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تیسرے پر سپر ہیرو فلم بلیک ایڈم رہی جبکہ چوتھے پر تھور لو اینڈ تھنڈر اور 5 ویں پر ڈاکٹر اسٹرینج رہی۔

مزید خبریں :