پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی، الیکشن کرا کرکیا کریں گے: اعتزاز احسن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی، الیکشن کرا کر کیا کریں گے، انہوں نے فالوورز کو بہت تھکایا ہے، اب انہیں آرام کرانا چاہیے۔

 لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو آئین کے تحت  انہیں اختیار ہے، عمران خان کے اپنے بڑے مشیر ہیں، میرا مشورہ ہےکہ انہوں نے اپنے فالوورز کو تھکا تھکا کربڑا خراج لیا ہے، بہتر یہ ہےکہ اپنی پارٹی والوں کو تھوڑا ریسٹ دیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر کوئی دخل نہیں دے سکتا،عمران خان الیکشن کرا کرکیا کریں گے،لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں توڑ دیتے، وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے،لندن میں کسی نے ان کے خلاف بیان دیا ہوا ہے، ممکن ہے ان کے خلاف مقدمہ درج ہوجائے۔

اعتزاز احسن نے مزیدکہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کو اکٹھا کرنےکا کام آصف زرداری کا ہے، آصف زرداری سب سے ذہین پلئیر ہیں، انہوں نےکس طرح ایک گیم کھیلی اور  پارٹیوں کو  اکٹھا کیا،کسی اور کے لیے یہ آسان نہیں۔

مزید خبریں :