کھیل
Time 07 دسمبر ، 2022

اسپین کیخلاف پینالٹی کِکس سے قبل مراکشی کھلاڑیوں کی سورہ فاتحہ پڑھنےکی ویڈیو وائرل

مراکش نے ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین کو پینالٹی پر شکست دےکر پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی، مراکشی ٹیم نے پینالٹی شوٹ آؤٹ سے قبل سرکل بناکر سورہ فاتحہ پڑھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گذشتہ روز قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ ہوا جب اسپین ایونٹ سے باہر ہوگیا اور مراکش اسپین کو ہرا کر پہلی بارکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، مراکش نے پینالٹیز  پر تین گول کیے جب کہ اسپین کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

 آخری لمحات میں مراکش کے فٹبالرز کی پینالٹی شوٹ آؤٹ سے پہلے سورہ فاتحہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میچ جیتنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم کے ساتھ جشن بھی منایا اور  فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

ایونٹ میں آج اور کل آرام کا دن  ہے، جمعےکو پہلا کوارٹر فائنل رات 8 بجےکھیلا جائےگا جس میں 2018 کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کے مدمقابل ہوگی۔

دوسرے کوارٹرفائنل میں نیدرلینڈز کو ہوگا لیونل میسی کی ارجنٹینا کا چیلنج درپیش، یہ مقابلہ رات 12بجے ہوگا۔

ہفتےکے روز تیسرے کوارٹرفائنل میں مراکش کی ٹیم کرسٹیانورونالڈو کی پُرتگال سے ٹکرائےگی اور آخری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ دفاعی چیمپئن فرانس اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

مزید خبریں :