پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کراچی میں مزارِ قائد پرحاضری

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی میں مزارِ قائد پرحاضری دی ، مزار پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں، سکیورٹی اور فارمیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو حالیہ قدرتی آفات کے دوران اندرون سندھ میں سول انتظامیہ کی مدد سے متعلق بھی بتایا گیا۔

مزید خبریں :