کھیل
Time 07 دسمبر ، 2022

نئی پلیئرز رینکنگ جاری، روٹ کو پیچھے چھوڑ کر کون ٹیسٹ کا نمبر 1 بیٹر بن گیا؟

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔— فوٹو: فائل
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔— فوٹو: فائل 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے  پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

نئی ٹیسٹ بیٹر رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔

لبوشین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 204 اور پھر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، وہ 935 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ بیٹر رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں،جو روٹ کا چوتھا اور بھارت کے رشبھ پنٹ کا پانچواں نمبر ہے۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بد دستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

اس کے علاوہ بھارت کے جسپریت بمراہ کا چوتھا جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے رینکنگ

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بیٹرز چھائے ہوئے ہیں،کپتان بابر اعظم کی  پہلی اور امام الحق کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

 اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے، ڈی کوک چوتھے اور ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولنگ کی بات کریں تو ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

مزید خبریں :