پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

پاکستان کوپراجیکٹ قرض کے تحت ایک ارب 55 کروڑ ڈالر قرض ملے گا

قرض کی رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے منصوبوں، زراعت، شاہراہوں، پلوں اورآبپاشی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی— فوٹو:فائل
قرض کی رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے منصوبوں، زراعت، شاہراہوں، پلوں اورآبپاشی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی— فوٹو:فائل

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کوپراجیکٹ قرض کے تحت ایک ارب 55کروڑ ڈالر  دیں گے۔

اے ڈی بی کی جانب سے 98کروڑ ڈالر اورعالمی بینک 50 کروڑ 75لاکھ ڈالر کا قرض دیا جائے گا۔

ذرائع اےڈی بی کے مطابق یہ رعایتی قرض ہے جس پرشرح سود ایک سے دو فیصد ہے اور یہ قرض 40 سال کی مدت میں واپس کرنا ہوگا جبکہ اس قرض کا 25فیصد رواں مالی سال کے دوران جاری ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قرض سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے منصوبے شروع کرنے پر خرچ ہوگا، قرض کی رقم سے زراعت، شاہراہوں، پلوں اور آبپاشی کے منصوبےشروع کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :