کھیل
Time 07 دسمبر ، 2022

لاہور قلندرز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی 'سیف فوڈز' سے متعلق آگاہی مہم چلائے گی

قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور حارث رؤف مہم کا حصہ ہوں گے— فوٹو: لاہور قلندرز
قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور حارث رؤف مہم کا حصہ ہوں گے— فوٹو: لاہور قلندرز

لاہور قلندرز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان غذائیت کی اہمیت پرآگاہی سے متعلق ایم او یو طے پا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اورلاہور قلندرز کے درمیان ایم او یو طے پایا جس کے مطابق قومی کرکٹرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف بچوں کی غذائیت کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اسکولوں میں بچوں کی پروفائلنگ کے ساتھ ساتھ غذا بھی فراہم کریں گے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ بچوں کی غذائیت کے حوالے سے کام ہونے کی بہت ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب میں سی ای او لاہور قلندرزعاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز صرف ایک ٹیم نہیں ہے بلکہ اس کو شہر سے محبت ہے، اس لیے ہر خیر کا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس آگاہی مہم میں جو اسکول سب سے آگے ہوگا وہ بچے پی ایس ایل میچز ہمارے ساتھ دیکھیں گے۔

قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے کہا کہ غذا کھلاڑی کیلئے ہی نہیں ہر شخص کیلئے ضروری ہے، میں ان فٹ نہیں ہوا، مجھے نظر لگی ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کھیلتے تھے تو ہمیں بھی ڈائٹ کا نہیں پتہ تھا۔

مزید خبریں :