دنیا
Time 07 دسمبر ، 2022

امریکی سینیٹر کے گھر 14 سالہ لڑکی نے خود کو چھری سے مار کر زخمی کرلیا

امریکی سینیٹر کی 2 بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 14 اور 11 سال ہیں: ذرائع— فوٹو:فائل
امریکی سینیٹر کی 2 بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 14 اور 11 سال ہیں: ذرائع— فوٹو:فائل

امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز کے گھر 14 سالہ لڑکی نے خود کو چھری سے مار کر زخمی کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق منگل کی شب امریکی شہر ہیوسٹن میں سینیٹر ٹیڈ کروز کے گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر پولیس پہنچی تو ایک نوعمر لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے چھری سے اپنا بازو کاٹ لیا اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹر کی 2 بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 14 اور 11 سال ہیں تاہم پولیس نے زخمی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

سینیٹر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خاندانی مسئلہ ہے اور ان کی بیٹی بالکل ٹھیک ہے اور واقعے میں زیادہ زخم نہیں آئے ہیں۔

مزید خبریں :