08 دسمبر ، 2022
کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے کس ملک میں سورج سب سے پہلے طلوع ہوتا ہے؟
کیا یہ جاپان ہے جسے ابھرتے سورج کی سرزمین کہا جاتا ہے یا نیوزی لینڈ؟
اس سوال کا جواب سادہ ہے کیونکہ ان دونوں ممالک کے وقت میں 3 گھنٹوں کا فرق ہے۔
یعنی جاپان کے مقابلے میں نیوزی لینڈ میں سورج پہلے طلوع ہوتا ہے۔
مگر دنیا میں سورج سب سے پہلے کس ملک میں طلوع ہوتا ہے، اس سوال کا جواب سادہ نہیں بلکہ ذہن گھما دینے والا ہے۔
اس سوال کا سادہ جواب تو یہ ہے کہ دنیا کے 3 ممالک ایسے ہیں جہاں سورج سب سے پہلے طلوع ہوتا ہے مگر اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ سال کا کونسا مہینہ چل رہا ہے۔
یہ ممالک ہیں نیوزی لینڈ، روس اور کیریباتی، جن کا جغرافیہ اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وسطی بحر اوقیانوس میں واقع یہ چھوٹا ملک متعدد جزائر پر مشتمل ہے جس کا کل زمینی رقبہ 726 مربع کلومیٹر ہے۔
یہاں کے کچھ حصوں میں سورج نیوزی لینڈ سے بھی پہلے طلوع ہوتا ہے۔
ویسے تو اس کا رقبہ کچھ زیادہ نہیں مگر حیران کن طور پر یہاں 4 ٹائم زون ہیں۔
کیریباتی میں Kiritimati انسانی آبادی والا وہ علاقہ ہے جہاں دنیا میں سب سے پہلے (مخصوص مہینوں میں) سورج طلوع ہوتا ہے، البتہ غیر آباد جزائر جیسے Millennium Island میں سورج طلوع ہونے کا وقت اس سے بھی پہلے کا ہے۔
اس کو ایسے سمجھ سکتے ہیں جب پاکستان میں صبح کے 9 بجے ہوتے ہیں تو Kiritimati میں شام کے 6 بج رہے ہوتے ہیں۔
اس کے مقابلے میں کیریباتی کے دارالحکومت تاراوا میں اس وقت 4 بج رہے ہوتے ہیں۔
اس جزیرے کا ٹائم زون آک لینڈ سے مختلف ہے اور مخصوص مہینوں میں Kiritimati کے مقابلے میں دنیا میں سب سے پہلے سورج طلوع ہونے کا نظارہ یہاں ہوتا ہے۔
2018 کی مردم شماری کے مطابق یہاں 663 افراد مختلف کاموں کی وجہ سے مقیم ہیں۔
روس کے انتہائی مشرق میں واقع جزیرہ نما کامچاٹکا میں مخصوص مہینوں میں سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے۔
چونکہ یہ بلندی پر واقع علاقہ ہے تو موسم گرما میں یہاں سورج بہت جلد طلوع ہوتا ہے۔
اسی طرح روس کا ایک اور علاقہ Uelen میں بھی مخصوص ایام میں سورج سب سے پہلے طلوع ہوتا ہے۔
اب آپ زیادہ آسانی سے سمجھ لیں گے کہ کونسے مہینوں میں دنیا میں سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے۔
کیریباتی (Kiritimati) میں پہلے 31 جنوری سے 15 مئی اور پھر 27 ستمبر سے 13 نومبر (مجموعی طور پر 153 دن) دنیا میں سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے۔
روس کے مختلف علاقوں میں 16 مئی سے 26 ستمبر (134 دن) سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ (Chatham Island) میں 14 نومبر سے 30 جنوری تک دنیا میں سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے۔