نیٹ فلکس نے ڈاکیو سیریز کیلئے ہیری اور میگھن کو کتنا معاوضہ ادا کیا؟

ہمارہ بنیادی فوکس ایسا مواد تخلیق کرنے پر ہے جو معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امید بھی پیدا کرے: ہیری، میگھن — فوٹو: فائل
ہمارہ بنیادی فوکس ایسا مواد تخلیق کرنے پر ہے جو معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امید بھی پیدا کرے: ہیری، میگھن — فوٹو: فائل

شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی ڈاکیوسیریز نیٹ فلکس پر رلیز کر دی گئی ہے۔

6 اقساط پر مشتمل ڈاکیوسیریز کی پہلی تین اقساط نیٹ فلکس پر جاری کی گئی ہیں جس میں ہیری اور میگھن کے انٹرویوز کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں، اہل خانہ اور تاریخ دانوں کے انٹرویوز  اور  شاہی خاندان کی آرکائیو فوٹیج شامل کی گئی ہیں۔

نیٹ فلکس کی جانب سے شہزادے ہیری اور میگھن کو ڈاکیوسیریز کیلئے 88 ملین پاؤنڈ (100 ملین ڈالرز) کی ادائگی کی گئی ہے۔

شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد جوڑے نے نیٹ فلکس اور اسپاٹی فائی سمیت مختلف اداروں کے ساتھ کئی منافع بخش معاہدوں پر دستخط کیے جن میں پینگوئین رینڈم ہاؤس کے ساتھ شہزادے ہیری کی تین کتابوں کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

شاہی خاندان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد 2020 میں آن لائن اسٹریمنگ جائینٹ نیٹ فلکس کے ساتھ کیے گئے طویل مدتی معاہدے کے تحت لیز گاربس کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈاکیوسیریز ’’میگھن اینڈ ہیری‘‘ جوڑے کا پہلا پراجیکٹ ہے۔

ستمبر 2020 میں جوڑے نے نیٹ فلکس کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا تھا، معاہدے کے تحت آرچ ویل پراڈکشن کے ساتھ جوڑے کو ڈاکیومینٹریز، ڈاکیو سیریز، فیچر فلمز، اسکرپٹڈ شوز اور بچوں کے خصوصی پروگرامز میں حصہ لینا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ فلکس کے ساتھ ہیری اور میگھن کا معاہدہ 100 ملین ڈالرز مالیت کے عیوض طے پایا تھا۔

اپنے ایک بیان میں  جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمارہ بنیادی فوکس ایسا مواد  تخلیق کرنے پر  ہے جو معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امید بھی پیدا کرے۔

انہوں نے کہا  کہ حال ہی میں والدین بننے کی حیثیت میں حوصلہ افزا فیملی پروگرامز ترتیب دینا بھی ہمارے لیے اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹ فلکس کی بے مثال پہنچ ان کے متاثرکن مواد کو لوگوں تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی۔

گزشتہ برس میگھن نے نیٹ فلکس کیلئے اپنے پہلے پراجیکٹ اینی میٹڈ سیریز ’پرل‘ پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں وہ بطور کریئیٹر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کام کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :