کھیل
Time 09 دسمبر ، 2022

لال گیند سے ون ڈے کون دیکھ رہا ہے؟ شاہد آفریدی کی پاک انگلینڈ ٹیسٹ پر دلچسپ ٹوئٹ

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعا ہے پاکستان یہ میچ جیتے تاکہ سیریز زندہ رہے—فوٹو: ٹوئٹر
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعا ہے پاکستان یہ میچ جیتے تاکہ سیریز زندہ رہے—فوٹو: ٹوئٹر

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔

شاہد آفریدی نے میچ دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ٹیسٹ میچ سے متعلق سوال کیا  کہ'لال گیند سے ون ڈے میچ اور کون دیکھ رہا ہے؟'

سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین آغاز کیا ہے، لیکن دیکھیں اسپنرز کھیل میں کچھ فرق ڈال سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعا ہے پاکستان یہ میچ جیتے تاکہ سیریز زندہ رہے۔

خیال رہے ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :