پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2022

وزیراعظم نے 10 معاونین خصوصی کو وزرائے مملکت مقرر کردیا

وزیر مملکت نواب زادہ افتخاراحمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر بھی وزیر مملکت بننے والوں میں شامل ہیں— فوٹو: فائل
وزیر مملکت نواب زادہ افتخاراحمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر بھی وزیر مملکت بننے والوں میں شامل ہیں— فوٹو: فائل

وزیراعظم نے 10 معاونین خصوصی کو وزرائے مملکت مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

معاونین خصوصی نواب زادہ افتخاراحمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر بھی وزیر مملکت بننے والوں میں شامل ہیں۔

مہیش کمار ملانی، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی، محمد علی شاہ باچا،سردار شاہ جہاں یوسف، ملک نعمان احمد لنگڑیال بھی وزیر مملکت مقرر کردیے گئے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید خبریں :