پاکستان
Time 11 دسمبر ، 2022

میری ذاتی گھڑی ہے، میں اسے بیچوں جو مرضی کروں: عمران خان

جنرل عاصم منیر کی بڑی تعریفیں سُنی ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں، امید کرتا ہوں جنرل عاصم امربالمعروف پرچلیں گے: سابق وزیراعظم— فوٹو: فائل
جنرل عاصم منیر کی بڑی تعریفیں سُنی ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں، امید کرتا ہوں جنرل عاصم امربالمعروف پرچلیں گے: سابق وزیراعظم— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری ذاتی گھڑی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، میری ذاتی گھڑی ہے میں اسے بیچوں یا جومرضی ہے کروں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اسٹیبشلمنٹ سمیت ہرطبقے سے پوچھتا ہوں کیا آپ کوفکرنہیں پاکستان کدھرجارہا ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے، اب تو کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ سلیکٹڈ کون ہے؟ سب کو معلوم ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انھیں این آر او ٹو دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے، ہمیں اس بحران سے الیکشن ہی نکال سکتا ہے، سلیمان شہباز بھی اب ڈرائی کلین ہو گا۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ مقدمات ڈھونڈ رہے ہیں کہ مجھے نااہل کرایا جائے، اداروں کو ملک کا سوچنا چاہیے، اِسی مہینے اسمبلی سے نکل جائیں گے،دسمبر میں ہماری تیاری ہوجائے گی، اسمبلی سے نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیا آرمی چیف آیا ہے ان کو وقت دینا چاہیے، ہم نے ان کی بڑی اچھی چیزیں سُنی ہیں، جنرل عاصم منیر کی بڑی تعریفیں سُنی ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں، امید کرتا ہوں جنرل عاصم امربالمعروف پرچلیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں بڑے چورکوچھوڑدیا جاتا ہے، چھوٹے کوسزا دی جاتی ہے، ہم ان سے امید لگا کربیٹھیں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ دنیا میری ذاتی گھڑی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، میری ذاتی گھڑی ہے میں اسے بیچوں یا جومرضی ہے کروں، اصل مسئلہ معیشت ہے، اس پر کوئی بات نہیں کررہا، اس پر سب سناٹے میں ہیں، اپنی گھڑی بیچی اس پر شور مچ گیا۔

مزید خبریں :