پاکستان
Time 25 دسمبر ، 2022

اسلام آباد: امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

امریکی سفارت خانےکی جانب سے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران  اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں امریکیوں پر ممکنہ حملےکا خدشہ ہے۔

امریکی سفارت خانےکا کہنا ہےکہ سفارتخانےکے اہلکار تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب  اسلام آباد پولیس نےشہرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ریڈ زون سمیت شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھادی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہےکہ وہ  دوران سفر اپنی ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور ریڈ زون و دیگر مقامات پر دوران چیکنگ تعاون کریں۔

مزید خبریں :