موتیوں والی یہ بالیاں ایک حقیقی ائیربڈ بھی ہے

اب بالیوں کو بھی اسمارٹ ڈیوائس بنا دیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ نووا
اب بالیوں کو بھی اسمارٹ ڈیوائس بنا دیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ نووا

بظاہر دیکھنے میں یہ موتیوں سے بنی بالیاں نظر آتی ہیں مگر یہ صرف زیور نہیں بلکہ ایک ائیربڈ بھی ہے۔

نووا آڈیو نامی کمپنی ایچ 1 آڈیو ائیررنگز نامی اس ڈیوائس کو تیار کیا ہے۔

ان بالیوں میں جڑے دونوں موتیوں میں 2 اسپیکرز چھپے ہوئے ہیں جو آواز کو کانوں میں منتقل کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے آپ کے اردگرد کی آوازوں کی ایک تہہ بنتی ہے جس سے گانے سنتے ہوئے بھی آپ آس پاس کی آوازیں سن سکتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کے باعث نوائز کینسلیشن کی ضرورت نہیں رہتی۔

اسپیکرز تو کانوں سے باہر ہوتے ہیں مگر اس ڈیوائس کے لیے استعمال کی جانے والی ساؤنڈ ٹیکنالوجی کے باعث آپ جو سن رہے ہوتے ہیں اس کا علم دیگر افراد کو نہیں ہوتا۔

مگر اس ائیربڈ کی قیمت بہت زیادہ ہے / فوٹو بشکریہ نووا
مگر اس ائیربڈ کی قیمت بہت زیادہ ہے / فوٹو بشکریہ نووا

سنگل چارج پر آڈیو ائیر رنگز سے آپ ساڑھے 3 گھنٹے تک گانے سن سکتے ہیں یا ڈھائی گھنٹے تک کسی سے بات کرسکتے ہیں۔

ائیر رنگ کیس ہی اس کا چارجنگ کیس بھی ہے جبکہ اس ڈیوائس میں ایک بٹن بھی موجود ہے جس سے آڈیو پلے بیک اور فون کالز کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ ڈیوائس گولڈ اور سلور رنگوں میں دستیاب ہے جس کی قیمت 695 یورو رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں :