دنیا
Time 19 جنوری ، 2023

ایران میں 5.8 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی، سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا

قدرتی آفت میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئیں ہیں جبکہ 15 گاؤں میں 300 گھروں کو نقصان پہنچا ہے/ فائل فوٹو
 قدرتی آفت میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئیں ہیں جبکہ 15 گاؤں میں 300 گھروں کو نقصان پہنچا ہے/ فائل فوٹو

ایران میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد زخمی اور  300 گھروں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع ایرانی علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی زلزلہ  پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کا مرکز آذربائیجان کے مغربی صوبے میں واقع شہر کھوئے تھا جس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

جبکہ تہران کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.4 تھی اور اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفت میں اب تک 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ 15 گاؤں میں 300 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :