کاروبار
Time 20 جنوری ، 2023

ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک کلو پیاز 8 روپے، ایک کلو گھی ڈھائی روپے، ایک کلو زندہ مرغی پونے 12 روپے، اور کیلا 4 روپے درجن مہنگا ہوگیا۔— فوٹو: فائل
ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک کلو پیاز 8 روپے، ایک کلو گھی ڈھائی روپے، ایک کلو زندہ مرغی پونے 12 روپے، اور کیلا 4 روپے درجن مہنگا ہوگیا۔— فوٹو: فائل

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح تقریباً 32 فیصد ہوگئی۔

ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک کلو  پیاز 8 روپے، ایک کلو گھی ڈھائی روپے، ایک کلو زندہ مرغی پونے 12 روپے، اور کیلا 4 روپے درجن مہنگا ہوگیا۔

اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تقریباً 63 روپے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے مہنگائی کی شرح تقریباً 32 فیصد ہوگئی۔

23 ضروری اشیاء مہنگی ہوئیں۔ ایک کلو دال مونگ 2 روپے، دال ماش ڈھائی روپے مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ  20 کلو آٹے کا تھیلا 108 روپے 44 پیسےسستا ہوا، ایک کلو ٹماٹر تقریباً پونے دو روپے اور آلو ایک روپیہ 61 پیسے سستا ہوا۔