وکی پیڈیا ویب سائٹ مختلف محسوس ہونے کی وجہ جان لیں

کافی عرصے بعد وکی پیڈیا ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ وکی میڈیا فاؤنڈیشن
کافی عرصے بعد وکی پیڈیا ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ وکی میڈیا فاؤنڈیشن

اگر آپ اکثر کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر وکی پیڈیا ویب سائٹ کا رخ کرتے ہیں تو اب وہ پہلے سے بہت زیادہ مختلف محسوس ہورہی ہوگی۔

ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہورہا بلکہ ایک دہائی بعد پہلی بار وکی پیڈیا کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ویسے تو ویب سائٹ میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی مگر کانٹینٹ ٹیب کو ختم کردیا گیا ہے۔

اب کانٹینٹ ٹیب کے سیکشن بائیں جانب چلے گئے ہیں جو اسکرولنگ کے ساتھ ہی اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں تاکہ صارفین کو اوپر جاکر مطلوبہ سیکشن پر کلک کرنے کی ضرورت نہ رہے۔

وکی پیڈیا سرچ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور اب وہاں کچھ ٹائپ کرنے پر تصاویر اور وضاحت نظر آئے گی۔

زبانوں کو تبدیل کرنے کا طریقہ کار بھی بدل کر آسان بنا دیا گیا ہے جو اب بائیں کی بجائے دائیں جانب اوپر لینگوئجز کے نام موجود ہے۔

لینگوئجز پر کلک کرکے آپ اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

وکی پیڈیا کے یوزر انٹرفیس میں یہ تبدیلی 318 میں سے 300 زبانوں کے پیجز میں کردی گئی ہے جبکہ صارفین سے بھی ری ڈیزائن پر رائے مانگی گئی ہے یعنی مزید تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔

وکی پیڈیا کی جانب سے 2020 میں ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب جاکر اس پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کے مطابق کسی بھی فنکشن کو ختم نہیں کیا گیا اور رضاکاروں کے گروپس میں آزمائش کے بعد ویب سائٹ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

فاؤنڈیشن نے بتایا کہ ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کرنے کا مقصد انٹرنیٹ کے ایسے صارفین کے لیے اسے قابل رسائی بنانا ہے جو آن لائن دنیا سے زیادہ واقف نہیں۔

مزید خبریں :