کھیل
Time 21 جنوری ، 2023

پہلی ٹی 20 سنچری کے بعد افتخار کی دلچسپ پروفائل پکچر، شاداب کا مزیدار تبصرہ

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں دھواں دار سنچری اسکور کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دلچسپ پروفائل پکچر لگا لی جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بنگلادیش میں جاری بی پی ایل میں افتخار احمد نے فارچون باریشل کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف 45 گیندوں پر برق رفتار سنچری اسکور کی تھی۔

افتخار احمد کی اننگز میں 9 چھکے 6 چوکے شامل تھے، یہ افتخار کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری کے بعد افتخار احمد نے مکمل اسٹائل والی پروفائل پکچر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگائی ہے۔

سن گلاسز والی افتخار احمد کی تصویر پر 'افتی مینیا (افتخار کا جنون، دیوانگی)' درج تھا، جس پر شاداب نے لکھا کہ 'افتی بھائی، آپ کا بھائی شاداب بول رہا ہوں، آپ کی سنچری کمال تھی، یہ افتی مینیا کے ٹکٹ کہاں سے ملنے ہیں؟ ریلیز کب ہے؟'

جواب میں افتخار احمد نے کہا کہ 'یہ افتی مینیا کا ٹکٹ سب کو نہیں ملتا، لیکن آپ بڑے بھائی ہو، آپ کے لیے تو وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے'۔


مزید خبریں :