دنیا
Time 21 جنوری ، 2023

ہیلری کلنٹن کیخلاف غیرسنجیدہ مقدمہ کرنے پر ٹرمپ پر لاکھوں ڈالر جرمانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر سابق امریکی وزیر خارجہ و خاتون اول ہیلری کلنٹن کے خلاف غیر سنجیدہ مقدمہ کرنے پر 10 لاکھ ڈالرکا جرمانہ کر دیا۔

فلوریڈا کی ایک عدالت نے  ڈونلڈ ٹرمپ اور  ان کی وکیل پر مشترکا طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائدکا جرمانہ کیا۔

فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ ایم بروکس نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عدالتوں کا ناجائز  استعمال کرنے پر سابق صدر ڈونلڈٹرمپ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرنے پرگزشتہ سال مارچ میں مقدمہ کیا تھا۔

ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا مقدمہ وفاقی عدالت نےگزشتہ سال ستمبر میں خارج کر دیا تھا۔

مزید خبریں :