پاکستان
Time 21 جنوری ، 2023

آئی ایم ایف چیزوں کے ریٹ بڑھانے کا کہہ رہا ہے ورنہ قسط نہیں ملے گی: مفتاح

ایکسپورٹ بڑھانے، امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں، معیشت بحالی کیلئے صنعتی و زرعی پیداوار کو بڑھانا ہوگا: سابق وزیر خزانہ— فوٹو: فائل
ایکسپورٹ بڑھانے، امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں، معیشت بحالی کیلئے صنعتی و زرعی پیداوار کو بڑھانا ہوگا: سابق وزیر خزانہ— فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) چیزوں کے ریٹ بڑھانے کا کہہ رہا ہے، نہیں بڑھائیں گے تو قسط نہیں ملےگی۔

جیو نیوز کے پروگرام’’نیاپاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایکسپورٹ  بڑھانے، امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں، معیشت بحالی کیلئے صنعتی و زرعی پیداوار کو  بڑھانا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں اس وقت برآمدات پر فوکس کرناچاہیے، حکومت کو معیشت سے متعلق بڑے فیصلے لینے ہوں گے، بیوروکریسی اور سیاست دانوں میں اہلیت کا فقدان ہے، ہمیں پرائیوٹائزیشن کے قانون کو آسان کرنا ہوگا۔

مفتاح نے کہا کہ ہر کسی کو چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، چور چور کہیں گے تو آدمی نجکاری کے معاملے میں ہاتھ ڈالنے سے گھبرائے گا۔

مزید خبریں :