ہسپانوی خاتون نے دنیا کی معمر ترین انسان کا اعزاز حاصل کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون ماریا برینیاس موریرا( María Branyas Morera) نے دنیا کی معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرلیا۔

گزشتہ دنوں سسٹرآندرے کے نام سے مشہور فرانسیسی راہبہ دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں تھی۔

ان کے انتقال کے بعد اب ہسپانوی خاتون  ماریا برینیاس موریرا دنیا کی معمر ترین انسان بن گئی ہیں۔

گنیز بک آف ولڈ ریکارڈز کی جانب سے انہیں  دنیا کی معمر ترین انسان قرار دے دیا گیا ہے، ان کی عمر 115 سال اور 324 دن ہے۔

 موریرا 4 مارچ 1907 کو امریکا میں پیدا ہوئیں تاہم 8 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ اسپین منتقل ہوگئیں اور جب سے اب تک وہ  وہیں مقیم ہیں۔

مزید خبریں :