بیٹے کے کینسر کے بارے میں سن کر کس اداکار نے عمران ہاشمی کو سب سے پہلے کال کی تھی؟

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو کینسر ہے یہ خبر سن کر سب سے پہلے مجھے اکشے کمار نے کال کی اور بیٹے کی خیریت دریافت کی تھی۔

عمران ہاشمی نے  دسمبر 2006 میں پروین شاہانی سے شادی کی۔ جوڑے کے ہاں 2010 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تاہم 4 سال گزرنے کے بعد 15 جنوری 2014 جو ان کے بیٹے آیان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

علاج جاری رہا اور 2019 میں عمران اور پروین کے بیٹے آیان نے کینسر کو شکست دی اور  بالکل صحت مند ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹے کی بیماری کے حوالے بات کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے کہا کہ اکشے کمار کا بڑا فین ہوں، بیٹے کی طبیعت خرابی کے وقت اکشے کمار وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے بیٹے کی خیریت جاننے کے لیے مجھے کال کی۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ اچھے وقت میں تو سب آپ کے ساتھ ہوتے پر جو برے وقت میں آپ کا ساتھ دیتے وہ فرشتے ہوتے ہیں جو کہ اکشے کمار ہیں۔ 

واضح رہے کہ اکشے کمار اور عمران ہاشمی فلم سیلفی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اتوار کو فلم کا ٹریلیر ریلیز کیا اس موقع پر دونوں اداکار موجود تھے۔

مزید خبریں :