پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 230 روپے 15 پیسے رہا— فوٹو: فائل
بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 230 روپے 15 پیسے رہا— فوٹو: فائل

 ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ آج بھی بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 230 روپے 15 پیسے رہا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :