کاروبار
Time 23 جنوری ، 2023

خرچے کم کرنے کی گنجائش نہیں، آمدنی بڑھانی ہوگی: گورنر اسٹیٹ بینک

اوورسیز سے ترسیلات زر میں کمی وہاں مہنگائی کے باعث آئی ہے: جمیل احمد— فوٹو:فائل
اوورسیز سے ترسیلات زر میں کمی وہاں مہنگائی کے باعث آئی ہے: جمیل احمد— فوٹو:فائل

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ خرچے کم کرنے کی گنجائش نہیں، آمدنی بڑھانی ہوگی جبکہ ڈالر کے ریٹ کافرق تبھی ختم ہوگا جب آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہناتھاکہ آئی ایم ایف کاپروگرام مکمل ہونے پر توقع ہے مارکیٹ نارمل ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈالر کے ریٹ کا فرق تبھی ختم ہوگا جب آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوگا، امپورٹس کم ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ارب ڈالر سے کم ہوجائےگا، اوورسیز سے ترسیلات زر میں کمی وہاں مہنگائی کے باعث آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پورٹ پر امپورٹس کا بیک لاگ کلیئرکریں۔

گورنر اسٹیٹ کا کہنا تھاکہ آج مشکل فیصلہ کرنے سے کل بہتری آئے گی ، خرچے کم کرنے کی گنجائش نہیں ،آمدنی بڑھانی ہوگی، گروتھ دو فیصد سے کم ہوگی۔