نوجوان بھارتی اداکار نے زہر کھا کر خودکشی کرلی

اداکار نے بھارتی شہر حیدرآباد میں 18 جنوری کو زہر کھالیا تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھے— فوٹو:فائل
اداکار نے بھارتی شہر حیدرآباد میں 18 جنوری کو زہر کھالیا تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھے— فوٹو:فائل

بھارت  کی مقامی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار سدھیر ورما نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بھارتی شہر حیدرآباد میں 18 جنوری کو زہر کھالیا تھا جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے۔

بعدازاں سدھیر کو آبائی علاقے وشاکاپٹنم کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج وہ چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اچھے کردار نہ ملنے پر ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

خیال رہے کہ سدھیر نے 2013 میں فلم ’سیکنڈ ہینڈ‘ سے فلمی کیر ئیر کا آغاز کیا تھا اور کئی فلموں میں مرکزی کردار کیے۔

مزید خبریں :