کاروبار
Time 25 جنوری ، 2023

فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ

کل سے ہم بلیک مارکیٹ کا ریٹ آفر کریں گے تاکہ بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کا فرق کم ہو سکے: ملک بوستان — فوٹو: فائل
کل سے ہم بلیک مارکیٹ کا ریٹ آفر کریں گے تاکہ بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کا فرق کم ہو سکے: ملک بوستان — فوٹو: فائل

فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے اور قیمت خرید 253 روپے مقرر کر دی گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے معیشت کے مفاد میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کو کیپ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا اُلٹا اثر ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ترسیلاتِ زر اور برآمدات کم ہوگئیں، اب سے ایسا نہیں ہوگا، کل سے ہم بلیک مارکیٹ کا ریٹ آفر کریں گے تاکہ بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کا فرق کم ہو سکے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں باضابطہ طریقہ کار اسٹیٹ بینک کے ساتھ آج اجلاس میں طے ہوگا۔

مزید خبریں :