پاکستان
Time 25 جنوری ، 2023

بھارت کی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

بھارت نے ایس سی او اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو شرکت کی دعوت دی ہے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل
 بھارت نے ایس سی او اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو شرکت کی دعوت دی ہے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

بھارت نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے ایس سی او اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں برس مئی میں بھارتی شہر گوا میں ہو رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کو دعوت سے متعلق پاکستان بھارت وزارت خارجہ نے ردعمل سے گریز کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2011 میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں :