25 جنوری ، 2023
بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں نوٹوں کی بارش امراء کی شادیوں میں ہی دیکھنے آتی ہے لیکن حال ہی میں بھارت کی ایک سڑک پر اچانک سے نوٹوں کی بارش نے لوگوں کو حیران وپریشان کرڈالا۔
سوشل میڈیا پر بھارت کے شہر بنگلورو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گلے میں گھڑی لٹکائے ایک شہری کو فلائی اوور پر 10 کے نوٹ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوٹ اڑانے والے شخص کے پاس نوٹوں سے بھرا بیگ موجود تھا جسے اس نے اچانک سے فلائی اوور پر آتے ہی لٹانا شروع کردیا، نوٹوں کی بارش دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد نے نوٹ جمع کرنا شروع کردیے جس دوران کچھ وقت کیلئے ٹریفک بھی جام رہا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ اڑانے والے شخص کے اس عمل کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی۔