فیفا فٹبال گراؤنڈ کراچی کے فٹبالرز کیلئے کھولا جا رہا ہے، ہارون ملک کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے فیفا فٹ بال ہاؤس ہاکس بے کراچی کا دورہ کیا ، ٹریکٹر چلا یا اور فٹبال گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کیا۔ 

اس موقع پر ایس سی کے دیگر ارکان شاہد نیاز کھوکھر ، سعود ہاشمی، سجاد محمود، شہزاد انور،میجر کاشف اور نیشنل بینک کے قمر خان بھی موجود تھے۔

ہارون ملک نے کراچی فٹبال ہاؤس میں سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فیفا فٹبال ہاؤس کراچی کی حالت انتہائی خراب تھی، چینلج کپ فٹبال کے موقع پر کراچی کے لوگوں نے بتایا تو آج یہاں کا دورہ کر رہاہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کراچی فٹبال ہاؤس کی حالت بہتر بنانے کیلئے کام بھی جاری رہے اور اسے کراچی کے فٹ بالرز کیلئے کھول دیا جائے، پاکستان فٹبال کو درست سمت میں گامزن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال میں شہر قائد کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے، کراچی فٹبال ہاؤس میں کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کے بعد اسے یہاں کے کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی فٹ بال کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

مزید خبریں :