کاروبار
Time 26 جنوری ، 2023

ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس اضافے سے 40846 پر پہنچ گیا— فوٹو: فائل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس اضافے سے 40846 پر پہنچ گیا— فوٹو: فائل

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں زبردست تیزی کی صورت میں نظر آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس اضافے سے 40846 پر پہنچ گیا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1207 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 36 کروڑ  41 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 14 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 6414 ارب روپے رہی۔

خیال رہے کہ ڈالر کے ریٹ پر کیپ ہٹانے کے بعد آج انٹربینک میں ڈالر 24 روپے سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 19 روپے مہنگا ہوا ہے۔ ڈالر کو آزاد چھوڑنے کے فیصلے نے سرمایہ کاروں پر بھی مثبت اثر ڈالا ہے۔

مزید خبریں :