کھیل
Time 27 جنوری ، 2023

’بابر کا ایوارڈ اللہ کی نعمتوں میں سے ایک ہے جو اس کی والدہ کے نام کرتا ہوں‘

بابر کی والدہ آج بھی بڑے سے بڑا ایونٹ چھوڑ کر گھر رہتی ہیں کیونکہ جب بابر نے گھر آنا ہے تو اس کو کھانا کھلانا ہے: اعظم صدیقی/ فوٹو ٹوئٹر
بابر کی والدہ آج بھی بڑے سے بڑا ایونٹ چھوڑ کر گھر رہتی ہیں کیونکہ جب بابر نے گھر آنا ہے تو اس کو کھانا کھلانا ہے: اعظم صدیقی/ فوٹو ٹوئٹر

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کپتان کی سر گارسُوبر آل فارمیٹ ٹرافی آف دی ایئر ان کی والدہ کے نام کردی۔

اعظم صدیقی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابراعظم کی والدہ کی ہمراہ تصویرشیئر کی اور لکھا کہ ’سر گار فیلڈ سُوبر آل فارمیٹ ٹرافی آف دی ایئر بھی اللہ کی بہترین نعمتوں میں سے ایک عطا ہے  اور یہ بابر کی والدہ کے نام کرتا ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ بابر کی والدہ آج بھی بڑے سے بڑا ایونٹ چھوڑ کر گھر رہتی ہیں کیونکہ جب بابر نے گھر آنا ہے تو اس کو کھانا کھلانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم نے ایک دن میں دو اعزاز اپنے نام کیے تھے۔

بابراعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا  تھاکہ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنا اعزاز کی بات ہے،کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت کر جو خوشی ہو رہی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :