’ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے‘، اشنا شاہ کی ٹوئٹ موضوع بحث بن گئی

اداکارہ اشنا شاہ نے آج ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں۔— فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی حالیہ ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے آج ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ’ میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں، اپنی شناخت سے پیار کرتی ہوں، اپنے ہم وطن پاکستانیوں سے محبت کرتی ہوں۔‘

اشنا نے مزید لکھا ’لیکن جب یہاں بیک وقت گیس اور بجلی نہ ہو، پیٹرول کی قلت ہو اور یو پی ایس زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہو، گھر میں توانائی کا کوئی ذریعہ نہ ہو جبکہ مجھے کافی پینے کی ضرورت ہو۔۔ ایسے میں۔۔ ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے۔‘

اشنا کی اس ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اشنا کی ٹوئٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ہی میں ملک کو ہماری زیادہ ضرورت ہوتی ہے جبکہ کچھ نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔

کچھ لوگوں نے انہیں اپنے مسائل بتاکر کہا کہ آپ کا مسئلہ تو صرف کافی پینا ہے۔ آئیے صارفین کے چند ردعمل پر نظر ڈالتے ہیں۔

مزید خبریں :