کھیل
Time 29 جنوری ، 2023

شادی کے بعد شان مسعود کا اہلیہ کیلئے پہلا پیغام

سوشل میڈیا پر شان مسعود نے شادی کی مختلف تقریبات سے اپنی اور اہلیہ نیشے کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام درج کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر شان مسعود نے شادی کی مختلف تقریبات سے اپنی اور اہلیہ نیشے کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام درج کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے شادی کے بعد اہلیہ نیشے کیلئے پہلی سوشل میڈیا پوسٹ جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شان مسعود نے شادی کی مختلف تقریبات سے اپنی اور اہلیہ نیشے کی چند تصاویر شیئر کیں اور اہلیہ نیشے کیلئے لکھا کہ آپ کی صورت میں مجھے شریک سفر کے ساتھ بہترین دوست بھی مل گئی، ہم ایک ساتھ سب سے خوبصورت سفر گزاریں گے۔

شان مسعود نے اپنی ٹوئٹ میں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور عزیز واقارب کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میرے والدین، خاندان، دوستوں، شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور ہمیں نیک خواہشات بھیجنے والوں کادل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب شان مسعود نے اپنی ٹوئٹ میں سیلون ٹیم اور فوٹوگرافر  ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 شان مسعود نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فوٹوگرافر کیلئے  مزید لکھا کہ دوسروں سے ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ پیشہ ورانہ حدود کا احترام کریں خاص طور پر جب آپ کو آپ کی سروسز کی ادائیگی کی گئی ہو۔

خیال رہے کہ شان مسعود کے نکاح کی تقریب پشاور میں ہوئی تھی جبکہ ان کا ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوا تھا۔

مزید خبریں :