کھیل
Time 29 جنوری ، 2023

آسٹریلین اوپن ویمنز چیمپئن ارینا سبالینکا کا منفرد انداز میں فوٹو سیشن

روایت کے مطابق گرینڈ سلم چیمپئن بننے کے اگلے روز جیتنے والے کا فوٹو سیشن کیا جاتا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
روایت کے مطابق گرینڈ سلم چیمپئن بننے کے اگلے روز جیتنے والے کا فوٹو سیشن کیا جاتا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

آسٹریلین اوپن میں ویمن سنگل کی چیمپئن بننے والی ارینا سبا لینکا نے منفرد انداز میں اپنا فوٹو سیشن کروایا۔

رینا سبالینکا گزشتہ روز سال کے پہلے گر ینڈ سلم آسٹریلین اوپن کی چیمپئن بنیں، روایت کے مطابق گرینڈ سلم چیمپئن بننے کے اگلے روز جیتنے والے کا فوٹو سیشن کیا جاتا ہے۔

ارینا سبالینکا کا روایتی فوٹوسیشن میلبرن کے دریا میں ہوا جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ارینا سبا لینکا کشتی میں بیٹھیں جبکہ دریا کے کنارے پر بھی تصاویر لی گئیں۔

اس موقع پر ارینا سبالینکا نے سپورٹ کرنے پر فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میلبرن میں جتنا لطف اندوز ہوئی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، یہ آج میرا اور میری ٹرافی کا دن ہے۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فوٹو سیشن کے لیے پوز کرنا اچھا لگتا ہے خاص طور پر جب آپ گرینڈ سلم چیمپئن ہوں۔

واضح رہے روس کی ارینا سبالینکا نے ریباکینا کو شکست دیکر گرینڈ سلم ٹرافی پہلی مرتبہ اپنے نام کی ہے۔

مزید خبریں :