ویڈیو: راکھی ساونت والدہ کی میت دیکھ کر زار وقطار رو پڑیں

بھارتی ڈانسر  و ماڈل راکھی ساونت  والدہ کی میت دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں۔

گزشتہ روز راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھی، اداکارہ اپنی والدہ سے کافی قریب تھیں اور اپنا زیادہ تر وقت وہ اسپتال میں والدہ کے ساتھ گزارتی تھیں۔

اب بھارتی میڈیا پر راکھی ساونت کی والدہ کی میت اسپتال سے باہر لانے اور ایمبولنس میں رکھنے کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں اداکارہ کو والدہ کی میت والے اسٹریچر کو دھکا لگاتے اور ایمبولنس میں رکھی والدہ کی میت کو دیکھ کر زار و قطار روتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے قریبی عزیز سے روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ امی کل سے کہہ رہی تھیں کہ درد ہو رہا ہے درد ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت ایک شخص کے ساتھ گلے لگ کر روتے ہوئے کہہ رہیں کہ کہ   امی کل تک چیخ رہی تھیں کہ دکھ رہا ہے لیکن اب شانت ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں :