2022 کی جیت کے بعد پاکستانی گلوکارہ گریمی ایوارڈز کیلئے دوبارہ نامزد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کے لیے مسلسل دوسری بار نامزد ہوئی ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نےاپنے گانے ’محبت‘ کے لیے گزشتہ گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا اور اس مرتبہ بھی ان کا گانا 'ادھیڑو نہ'  ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا ہے۔

عروج آفتاب گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں اور اب وہ تقریب میں پرفارم بھی کریں گی اور اس طرح وہ گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بھی بن جائیں گی۔

واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی بار اردو گانا پیش کیا جائےگا۔

گلوکارہ شہرہ آفاق کلاسیکل موسیقار روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر کے ہمراہ پرفارم کریں گی، ایوارڈز کی تقریب فروری میں لاس اینجیلس میں ہوگی۔ 

مزید خبریں :