کھیل
Time 30 جنوری ، 2023

22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر نوواک جوکووچ کے زارو قطار رونے کی ویڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

سربیا کے نوواک جوکووچ 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر  زارو قطار رونے لگے۔

اتوار کو میلبرن میں سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا فائنل سربیا کے نوواک جوکووچ اور یونان کے اسٹیفنوس سٹسیپاس کے درمیان ہوا۔

 جوکووچ شروع سے ہی حریف پر حاوی رہے، انہوں نے پہلا سیٹ چھ ۔ تین سے اپنے نام کیا، دوسرا سیٹ سنسنی خیزرہا، جس میں جوکووچ نے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی، سربین اسٹار نے تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ بھی ٹائی بریکرپر سات چھ سے جیت کر ریکارڈ دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جیت کے بعد 35 سالہ جوکووچ اپنی ٹیم ممبرز اور فیملی کے پاس گئے اور وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  نوواک جوکووچ ٹائٹل جیتنے کے بعد منہ پر تولیہ رکھ کر پھوٹ ،پھوٹ کر رو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فتح کے ساتھ نوواک جوکووچ کے گرینڈ سلم ٹائٹلز کی تعداد(22 )رافیل نڈال کے برابر ہوگئی۔

مزید خبریں :